چیف جسٹس کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ ، مریضوں کو علاج معالجے سمیت دیگر فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

 
0
261

جسٹس ثاقب نثار نے مریضوں سے بھی گفتگو کی ،عید پر بھی آنے کا وعدہ ،ادارے کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان 
لاہور جون 10(ٹی این ایس)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے سمیت دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فاؤنٹین ہاؤس پہنچے جہاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس کے کچن کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مریضوں نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والے انہیں لینے نہیں آتے جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جن مریضوں کی ذہنی حالت ٹھیک ہے انکے اہل خانہ سے رابطہ کیا جائے۔ چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھاکہ زیر علاج مریضوں کو یہاں کوئی شکایت نہیں لیکن یہ لوگ گھر جانا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر ادارے کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔