آئندہ عام انتخابات کیلئے ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی مہم 15جنوری سے شروع کی جائیگی ٗ الیکشن کمیشن

 
0
326

اسلام آباد دسمبر 27(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی مہم 15جنوری سے شروع کی جائیگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی مہم 15 جنوری سے شروع کی جائیگی جس کے بعد ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائیگی ٗ اس کے علاوہ گھر گھر تصدیق کے دوران 73 لاکھ 60 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائیگا اور انتخابی فہرستوں سے انتقال کر جانے والے 9 لاکھ 23 ہزار افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا تھا جس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریوں پر غور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے لئے متعلقہ حکام سے نقشے اور دیگر ضروری مواد بھی طلب کرلیا تھا۔