پاکستان کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں میں خفیہ چپ لگا کر ملاقات کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں کر سکتا،بھارت

 
0
334

لاہور دسمبر 30(ٹی این ایس):بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم تھا کہ پاکستان مہمانوں کی انتہائی جدید آلات کے ذ ریعے تلاشی لے گا۔ملاقات کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں کی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ اس وقت ایپ سیٹ ہوئے جب وہ کلبھوشن یادیو کی ملاقات ان کی فیملی سے کروا رہے تھے اور وہ اس وقت بھی ایپ سیٹ ہوئے جب پاکستانی دفتر خارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے دینے سے انکار دیا۔انہوں نے فوری طور پر حکام سے کہہ دیا تھا کہ ایک دو روز میں ان جوتوں سے کوئی خفیہ چیز بر آمد ہونے کا انکشاف کیا جائے گا۔ایسی صورتحال میں بھارت کسی خفیہ آلات لگانے کی کوشش ہی نہیں سکتا تھا اور نہ ہی ملاقات کو متنازع بنانے کی کوشش کر سکتا تھا اور پاکستان کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہے تھا۔