اساتذہ پر پولیس تشدد،وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار برہمی،فوری رہائی کا حکم 

 
0
401

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور صوبائی وزیر داخلہ کو پولیس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق وزیراعلی نے وزیر داخلہ سے اساتذہ پر پولیس تشدد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہم نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرکے انکے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں پھر بھی احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹائم اسکیل کا مطالبہ مان لیا ہے این ٹی ایس سندھ اور اقرا یونی ورسٹی کے اساتزہ کو ریگیولر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے اصولی طور پر احتجاج ختم ہوجانا چاہیئے تھا۔ وزیراعلی نے وزیر داخلہ سے پولیس کے خلاف ایکشن لینے اور تمام گرفتار شدگان کو فوری رہائی کا حکم بھی دیا۔