نواز شریف جھوٹ بول کر اپنی کرپشن نہیں بچا سکتے انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا‘اعجاز چوہدر ی 

 
0
312

لاہور جنوری 4 (ٹی این ایس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجا زا حمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر اپنی کرپشن نہیں بچا سکتے انہیں لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، نواز شریف غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہے، جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، نواز شریف اپنا زہنی توازن کھو بیٹھے ہے اور ان کے دن رات خوابوں میں عمران خان ہی آ تے ہے۔حلقہ این اے 127میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 35سالوں سے نواز شریف اور انکے حواری ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں، عمران خان اکیلے اکیس سالوں سے اس کرپٹ اور بد دیانت مافیا کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں، پوری (ن) لیگ کے لئے اکیلے عمران خان ہی کافی ہے۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، نواز شریف شہبازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹ مار اور کرپشن کے سواء کچھ نہیں دیا، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے اب ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا، تحریک انصاف موجودہ کرپٹ حکمران ٹولے سے عوام کو چھٹکارا دلائے گی اور آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں سیاسی اوقات کا اندازہ کروا دیں گے یہ قوم اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں، ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔