محکمہ صحت سندھ نے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے 600 سے زائد ملازمین کو ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی

 
0
539

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)ی)قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ملازمین کااحتجاج رنگ لے آیا، صوبائی محکمہ صحت نے ادارے کے 600 سے زائد ملازمین کو ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ کے ملازمین نے ہیلتھ الاونس نہ دئیے جانے کے باعث احتجاج کا راستہ اپنایا تھا اور اس سلسلے مین ہڑتال بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ این آئی سی ایچ کی انتظامیہ نے ملازمین کو ہیلتھ الاونس دینے کی سمری تیار کرکے محکمہ صحت کو روانہ کی تھی جو بھیجی گئی جو منظور کرلی گئی ہے۔ سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں جس کا آئندہ چند روز میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ فیصلے سے گریڈ 1 تا 20 کے 600 سے زائد ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔ سمری منظور ہونے کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔