لاہور ریلوے اسٹیشن پر کاروائی غیر منظور شدہ جوسز، مشروبات قبضے میں لے لیے گئے

 
0
1127

لاہور جنوری 4 (ٹی این ایس) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدائت پر اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر آروا خان نے کمرشل انسپکٹر ون عبدالزاق کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر وینڈنگ اسٹالز پر رکھے ہوئے غیر منظور شدہ اور غیر معیاری 1500 جوسز اور مشروبات قبضے میں لے لیے۔ مزید برآں اسٹالز مالکان کے خلاف انکواری عمل میں لائی جائے گی اور اسٹالز مالکان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے عادی وینڈنگ کنٹرکٹرز کے اسٹالز بھی بند کر دیے جائیں گے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر وینڈنگ اسٹالز مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ صرف اور صرف ریلوے سے منظور شدہ اور معیاری برانڈز ہی مسافروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیے جائیں۔ غیر معیاری اشیا کی فروخت پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔