شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،بلاول بھٹوزرداری

 
0
313

کراچی جنوری 5(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، بھٹو نے جان قربان کی لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کی90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، شہیدذوالفقاربھٹو کو عوام ہمیشہ بطورہیرو یاد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ قائد عوام آمریتوں کے خلاف عوامی حقوق کے لیے بہادری سے لڑے، بھٹونے جان قربان کی لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، مخالفین بھی بھٹوکی بہادری،قوم سے ان کی محبت کے معترف ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے، پیپلز پارٹی قائدِعوام کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتی رہے گی موجودہ حالات میں قائدعوام ذوالفقاربھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے ٹوٹے پھوٹے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا، دشمن سی93ہزارجنگی قیدی،5ہزاراسکوائرمیل زمین چھڑائی، بھٹو نے حق رائے دہندگی، پاسپورٹ کا اجرا جیسے اقدامات کیے، کمزور طبقات کو تقویت دینا شہید بھٹو کاطرہ امتیاز ہے۔