مسلم لیگ ن چھوڑچکا،اب ہاتھ ملانا اپنی بےعزتی سمجھتا ہوں،غوث علی شاہ

 
0
2757

کراچی جنوری 9(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء غوث علی شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑچکا،اب ہاتھ ملانااپنی بے عزتی سمجھتاہوں،مریم نوازکوسندھ میں آنے کی دعوت نہیں دی،مریم نوازنے مجھ سے رابطہ کیا نہ ہی میں ان سے ملناچاہتاہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کوچھوڑچکا ہوں۔اب ن لیگ سے ہاتھ ملانااپنی بے عزتی سمجھتاہوں۔غوث علی شاہ نے کہاکہ مریم نوازکوسندھ میں آنے کی دعوت نہیں دی۔مریم نوازنے مجھ سے نہ رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میں ان سے ملناچاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نااہل ہوگئے۔میں ایک نااہل شخص سے ہاتھ نہیں ملاناچاہتا۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں نوازشریف کاساتھ دیا۔لیکن نوازشریف کوہمیشہ وہ لوگ عزیز رہے جوخوشامدی ہوتے ہیں۔