نامساعد حالات اور دہشت گردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،احسن اقبال

 
0
354

اسلام آباد جنوری 11(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور دہشت گردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، رواں سال جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائیں گے، حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان 2025 ء تک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں آغا خان یونیورسٹی ایکنومیک ایم پیکٹ پروگرام کا مہمان خصوصی ہوں، آغا خان یونیورسٹی ایک بہت بڑا ادارہ اور نام ہیں، ایسے سٹڈیز معاشرے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے، آغا خان یونیورسٹی کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اس نے سٹڈی کو مکمل کیا، ہر ملک کے لیے ایکو سسٹم انتہائی اہم ہوتا ہیں، ہر یونیورسٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے معاشرے کی ترقی کے لئے، آغا خان یونیورسٹی نے بہت بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پورے دنیا میں کام کیا ہے، یونیورسٹی صرف تعلم کی لیے نہیں ریسرچ کے لیے بھی ہے، آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں بہتر تعلیمی نظام پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیز کو معاشرے میں غریب طبقے کو بھی دیکھنا چاہتے تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکے، یونیورسٹیز کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنا چاہیے، ٹیکنالوجی ہماری زندگی میں بہت سی تبدیلی لا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے آغا خان یونیورسٹی نے بھی بہتر انداز میں کام کیا، یونیورسٹیز کے طالب علموں کے اندر لیڈر شپ کی بھی کوالٹی ہونی چاہیے، اچھی لیڈر شپ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں، ایک ادارے کی گورننس اس ادارے کی لیے اچھا ثابت ہوتی ہے۔ پرنس کریم آغا خان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں کام کیا۔آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے عام آدمی کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لیے کام کیا۔ ہم نے پاکستان میں ویژن 2025 متعارف کرایا اور اس پر کام بھی ہو رہا ہے۔ ہم نے پاکستان میں اور بھی یونیورسٹیز اور کالجز بنانے ہے۔ پاکستان میں اعلی تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہم نے کام کرنا ہے۔ پاکستان کو ہم نے ایک کوالٹی ایجوکیشن سسٹم لا کر دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جاتا ہے تھا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے، آج پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دہشت گردی کی واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان میں بجلی نہیں ہے آج ہمارے پاس بجلی بھی ہے، پاکستان 2025 ء تک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیض رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق کرنے والے 70 فیصد سینئر محقق آغا خان کے ادارے سے وابستہ ہیں۔