زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

 
0
378

لاہور جنوری 11(ٹی این ایس) زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، مقدمے کے اندراج کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ وفاق،صوبائی حکومت آئینی طورپربنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہے، حکومت آئین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین پر عملدرآمد کرانے کیلئے ایمرجنسی لگانے کاحکم دے، عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے، عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا بھی حکم دے۔