ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

 
0
392

راولپنڈی ،جنوری15(ٹی این ایس):لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان مواصلاتی نظام کی مرمت میں مصروف تھے ۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔