امریکہ کے چرچوں میں جمع کئے گئے پیسے اسرائیلی بستیوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں , راجہ ظفر الحق

 
0
407

اسلام آباد جنوری 16(ٹی این ایس) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہیں‘ امریکہ کے ساتھ اتفاق کرکے زیادہ گہری دلدل میں دھنستے چلے گئے‘ ہمیں اپنے مستقبل اور ملک کے مفاد کی فکر کرنی چاہئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہم کمزور ہوئے‘ امریکہ کے چرچوں میں جمع کئے گئے پیسے اسرائیلی بستیوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔منگل کو سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے پیغام پاکستان کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہم کمزور ہوئے۔ امریکہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بجائے ہم ملکی ترقی پر توجہ دے سکتے تھے۔ امریکہ کے ساتھ اتفاق کرکے زیادہ گہری دلدل میں دھنستے چلے گئے۔ ہمیں اپنے مستقبل اور ملک کے مفاد کی فکر کرنی چاہئے۔ایک ملاقات کے دوران امریکیوں نے مجھے مفاد پرست کہا اس میں کوئی شک نہیں مغرب کے اندر اسرائیل کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے پاکستان کے اندر بہت قربانیاں دی گئی ہیں امریکہ کے چرچوں میں جمع کئے گئے پیسے اسرائیلی بستیوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ طریقہ کار کی رو سے اسرائیل اور امریکہ میں فرق نہیں دیکھتے۔ پیغام پاکستان کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرکے دنیا تک پہنچانا چاہئے۔ اس سلسلے میں میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ امن کا انحصار انصاف پر ہے ظلم پر مبنی معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔