( ن) لیگ نے عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی محرمیوں کوخوشیوں میں بدل دیا ہے،رانا عبدالغفار

 
0
1317

لاہورجنوری 17(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وچیئرمین یونین کونسل 250تھہ پنجورانا عبدالغفار نے کہا کہ جس قوم کے سپو ت جذ بہ شہادت سے سرشار ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، ن لیگ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کہیں جارہی ہے، ملک میں دھرنے ہلہ گلہ کرنے والے ناکام سیاسی عناصر جھوٹ اور فریب سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روزسینئرصحافی سیدصدا حسین کاظمی سے گفتگوکے دوران کررہے تھے،رانا عبدالغفارنے مزیدکہا کہ ن لیگ نے عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی خدمت کے مشن کوجاری رکھ کر عوام کی محرمیوں کوخوشیوں میں بدل دیا ہے ن، لیگ کی قیادت نے مخلصانہ اقدامات کر کے ورثہ میں ملنے والے مسائل حل کئے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تحفظ اور روز گار کے مواقع فراہم کئے لیکن ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام کی خوشیوں پر شب خون مارااور مایوسی پھیلائی،مخالفین نے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود ملک کی تقدیربدلنے والے منصوبے مکمل کروائے اورکفائت شعاری کے ساتھ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل اور پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبے مکمل رنگ روڑ اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی آخری مراہل میں داخل جلد اختلا فات کے بادل چھٹنے والے ہیں چین کا ون بیلٹ ون روڑ ویژن پوری دنیا کے لئے ہے اگلے چند سالوں میں ا قتصادی شراقت داری سے بیرزگاری کا خاتمہ معاشی ترقی میں آضافہ ہو گا سی پیک پاکستان مغربی چین اور خطے کے لئے گیم چینجرہے چینی سرمایہ کاری سے پاکستان ترقی کر رہاہے۔