خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ سازشی عناصر کو 2018 اور اس کے بعد بھی صبر کرنا پڑے گا

 
0
374

لاہور، جنوری 17 (ٹی این ایس): مسلم  لیگ ن کی رہنماءمریم نواز نے کہا  ہے کہ مال روڈ پر خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ سازشی عناصرکو 2018 اور اس کے بعد بھی صبر کرنا پڑے گا۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ہے کہ سازشی عناصر 2018 تک صبر کریں بلکہ اس کے بعد بھی صبر کریں۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ ساڑھے 4 سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کی ڈرامے بازی کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف احتجاج میں شریک جماعتوں کے حوالے سے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شریک ہیں۔