ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لیے11 ارب 62کروڑ روپے جاری

 
0
356

اسلام آباد،جنوری18(ٹی این ایس):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کی ترقیاتی پروگراموں میںہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 11 ارب 62کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 35 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں اکیڈمک بلاکس میں کام لئے 33کروڑ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز راوی کیمپس کے لئے 20کروڑ، اضلاع کی سطح پر سب کیمپسز کے قیام کے لئے ایک ارب 36کروڑ، فل برائٹ سکالر شپ سپورٹ پروگرام کے لئے 55 کروڑ، پی ایچ ڈی فیلو شپ سکالرز کے لئے 40کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔