قتل کے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے زر تلافی کی سزا

 
0
377

قصور،جنوری19(ٹی این ایس):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد تنویر اکبر نے تھانہ کوٹ رادھاکشن کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد افضل کو عمر قید کی سزا اور مبلغ دو لاکھ روپے زر تلافی مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنادیا ۔استغاثہ کے مطابق مقتول انعام الحق ادریس رفیع پولٹری فارم کوٹرادھاکشن میں بطور سپر وائزر ملازمت کرتا تھا جس کے ساتھ عارضی ملازم محمد افضل بھی کام کرتا تھا جس نے مقتول سے مبلغ تین ہزا ر روپے ایڈوانس کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اس رنجش کی بناء پر ملزم افضل نے درمیانی شب 31جولائی 2016ء کو جھگڑے کے بعد اینٹ سے مقتول کے سر پر وار کیا تھا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔