کراچی ،جنوری 20(ٹی این ایس):پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سائیٹ ایریا کے علاقے کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ رینجرز کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ اور ایمونیشن کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے سیوریج نالے کے قریب زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک 222 بور رائفل، ایک عدد 30 بور مائوزر، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل، ایک عدد 30 بور پسٹل، ایک عدد میگزین 222 بور رائفل، ایک عدد میگزین 30 بور مائوزر، 4 عدد میگزین 9 ایم ایم پسٹل اور مختلف اقسام کے 37 رائونڈز شامل ہیں۔ یہ اسلحہ و ایمونیشن شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔