قصور،جنوری 20(ٹی این ایس): زینب قتل کیس میں تفتیش درست سمت جارہی ہے، ایسے حساس معاملہ پر میڈیاکو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے‘ شب و روز محنت ہورہی ہے،بہت جلداصل ملزمان کو گرفتار کرلیاجائیگا، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب عارف نوازخاں نے قصورمیں جے آئی ٹی سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ا نہوں نے کہا کہ آج تک ہونیوالی تفتیش درست سمت جارہی ہے‘تفتیش کے مختلف پہلوہیں جنہیں میڈیاکے ذریعے عام لوگوں تک نہیں پہنچانا چاہتے، اصل ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا مگرملزمان کی گرفتاری کے وقت کا تعین نہیں کیاجاسکتا ،آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ جے آئی ٹی بڑی ذمہ داری سے کام کررہی ہے ان کی کارکردگی پر بھروسہ رکھیں اصل ملزم قانون کی گرفت سے زیادہ دیرنہیں بچ پائے گاکیونکہ جے آئی ٹی کے علاوہ بھی پولیس افسران کوششیں کررہے ہیں۔