چودھری نثار کی سماجی رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر کے گھر جاکر ان کے والد، تحریک رہنماء کے کارکن کی وفات پر اظہار تعزیت

 
0
409

مرحوم نےمیرے والد کیساتھ ملکر راولپنڈی میں مسلم لیگ کو مضبوط اور فعال بنایا ،وفات سے مسلم لیگ کا ایک عہد ختم ہوگیا ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ

راولپنڈی، جنوری  20 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ہفتے کے روز راولپنڈی میں معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوںنے تحریک پاکستان کے نامور کارکن ،مرد آہن خان عبدالقیوم خان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے معتمد ساتھی نثار احمدنثار کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی- انہوں نے کہا کہ نثار احمد نثار پکے مسلم لیگی تھے جنہوں نے ان کے والد بزرگوار بریگیڈئیر چوہدری فتح خان کے ساتھ مل کر راولپنڈی شہر میں مسلم لیگ کو مضبوط اور فعال بنایا ان کی وفات سے مسلم لیگ کا ایک عہد ختم ہو گیا ہے ، وہ پاکستان اور مسلم لیگ کی پہچان تھے انہیں پاکستان اور مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جانا چاہئے تھا ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نثار احمد نثارمسلم کا ایک قیمتی آثاثہ تھے ،ان سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور،ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر،جاوید مغل ممبر ٹیکنو کریٹ اور ملک مدثر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںان کے گھر تشریف لائے اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نثار احمد نثار نے ان کے والد کے ساتھ ملک کر ہمارے سیاسی تربیت و رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کی بقاء اور سیاسی جدوجہد میں بھی ان کی خدمات لائق ستائش ہیں۔