زینب قتل کیس کے ملزم کے مزید سیاہ کرتوت سامنے آگئے

 
0
372

درندہ صفت عمران علی پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،گھر والے بھی سیاہ کرتوتوں سے واقف تھے

قصور،جنوری 23 (ٹی این ایس): زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی،ملزم عادی مجرم تھا۔زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ایک بار پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،محلے دار نے جھگڑا کیا تو بھاگ گیا،گھر والے بھی سیاہ کرتوتوں سے واقف تھے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی،ملزم عادی مجرم تھا۔

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ایک بار پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ملزم کمسن بچی کو بہلا پھسلا کر محلے میں موجود ایک تاریک گھر میں لے گیا تھا ۔جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے لگا لیکن بچی کے شور مچانے ایک محلے دار نے مزاحمت کی تو اس سے جھگڑا کرنے لگااور بعد میں بھاگ گیا۔محلے دار بھی اسکی کرتوتوں سے واقف تھے مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ عمران کے گھر والے بھی اسکی حرکتوں سے واقف تھے مگر جان بوجھ کر اسکو نظر انداز کرتے تھے۔