عارف علوی کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے معاملے پر چیف جسٹس کی نادرا کو ہدایات کی سراہنا

 
0
642

اسلام آباد،جنوری 24 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے معاملے پر چیف جسٹس کی نادرا کو ہدایات خوش آئند ہیں ،انتخابی اصلاحات میں اس کے نتائج دور رس ہوں گے۔ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے اس مینڈیٹ کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے معاملے پر چیف جسٹس کی نادرا کو ہدایات خوش آئند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں اس کے نتائج دور رس ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے اس مینڈیٹ کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نادرا کو ضمنی انتخاب میں اس انتظام کو ٹیسٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں میں اپنے حلقے سے استعفیٰ دے کر اسے ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دو کمپنیوں نے پہلے ہی معاونت کیلئے اپنی تجاویز جمع کرا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں ہم نادرا کی مدد اور معاونت کیلئے ہر طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پندرہ کروڑ کے اخراجات کیلئے چیف جسٹس کی اپنی تنخواہیں دینے کی پیشکش متاثر کن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی سیاسی و مالی معاونت کیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن اورنادرا کو حیل و حجت سے کام نہیں لینا چاہئے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کا انتخابی حق دینا چاہئے۔