متحدہ مجلس عمل اور لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے مسائل حل نہ کرنے پر میئر کو 15 روز کا الٹی میٹم 

 
0
307

لاڑکانہ،جنوری 24 (ٹی این ایس): متحدہ مجلس عمل اور لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے مشترکہ طور پر دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی و قومرپست جماعتوں کے ساتھ لاڑکانہ کے عوامی مسائل حل نہ کرنے پر میئر کو 15 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عوامی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں میئر ہٹاؤ لاڑکانہ بچاؤ تحریک چلاکر میئر کے دفتر کے سامنے دھرنا دینا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل اور جی یو آئی رہنما مولانا ناصر خالد محمود سومرو، لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنما معظم علی خان عباسی، یوسی چیئرمین چنگیز ابڑو، اویس عباسی اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی گذشتہ دس سال دور حکومت میں لاڑکانہ کے عوامی مسائل حل نہ ہونے کے باعث عوام میں مایوسی اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے منتخب یوسی چیئرمینز کے لیے فنڈز جاری کرکے ان کے علاقوں میں ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے برعکس پیپلز پارٹی مخالف چیئرمین اور ان کے علاقوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے جن کی جانب سے پیپلز پارٹی مخالف چیئرمینز کو ترقیاتی کاموں کے مد میں ایک کروڑ روپے، ٹریکٹر، صفائی کا عملہ اور دیگر ضروری چیزیں دینے کی یقین دہانی کروائی گئی جس بھی کئی ماہ گذرچکے تاحال عوامی مسائل حل نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر کے متعدد علاقے گندے پانی کی لپیٹ میں آچکے اور جگہ جگہ گندگی کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا لیکن میئر عوامی میئر بننے کے بجائے اس وقت پیپلز پارٹی کے میئر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 روز کے اندر لاڑکانہ کے عوامی مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر 10 فروری پر میئر آفیس کے باہر سیاسی، سماجی، مذہبی و قومرپست جماعتوں کے ساتھ میئر ہٹاؤ لاڑکانہ بچاؤ تحریک کا آغاز کرکے دھرنا دیا جائے گا۔