پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ ناممکن ہے ٗچینی سفیر ژاؤ جنگ 

 
0
822

اسلام آباد جنوری 25(ٹی این ایس )پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناممکن ہے۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کا اہم مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کا منصوبہ ہے اور پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں نجی سیکٹر شامل ہو رہا ہے جب کہ چین اپنے مغربی حصے کی ترقی کی کوشش کر رہا ہے۔