فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے چین کے باکس آفس پر نہایت شاندار بزنس کرلیا

 
0
695

بیجنگ جنوری 27(ٹی این ایس)فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے چین کے باکس آفس پر نہایت شاندار بزنس کرلیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند ہی دنوں میں فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے چین کے باکس آفس پر نہایت شاندار بزنس کرلیا جبکہ چین میں کی گئی اب تک کی کمائی اس بزنس سے 7 گنا زیادہ ہے جو فلم نے بھارت میں ریلیز کے پہلے ہفتے کیا۔بولی وڈ تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلم نے چین میں ریلیز کے پہلے ہفتے 300 کروڑ ہندوستانی روپے کے قریب کمالیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ہندوستان میں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر بھی ترن ادرش نے اس کی ایک ہفتے کی کمائی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے بعد فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے 42 کروڑ ہندوستانی روپے حاصل کیے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے چین 872 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا تھا اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ’سیکرٹ سپراسٹار‘ اس سے زیادی پیسے کمانے میں کامیاب رہے گی۔52 سالہ عامر خان فلم ’سیکرٹ سْپر اسٹار‘ میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کیا جبکہ فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو کرنے والی زائرہ وسیم نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ٗزائرہ وسیم فلم میں مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی لڑکی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث وہ اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے اور وہاں سے مقبول ہوجاتی ہے۔عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات ایڈویت چوہان نے دی تھی۔