شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، معیار و مقدار میں کو کئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا ،سہیل الرحمن بلوچ 

 
0
301

سبی ،جنوری 29(ٹی این ایس):کمشنرسبی ڈویژن سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،ترقیاتی اسکیمات کے معیار و مقدار میں کو کئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا ،تمام پرائیویٹ فرمز اتعمیراتی کام سالانہ سبی میلے سے قبل ہی مکمل کرلیں،شہریوں تک پینے کے صاف پانی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلاجواز گھریلو کنکشن منقطع کرنے سے باز رہیں،مین پائپ لائنوں کے لیکجز کو جلد ہی درست کیا جائے تاکہ بعدازاں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی شہر میں جاری مختلف اسکیمات میرچاکر روڈ،ریذی ڈنسی روڈ ،پبلک پارک،مل روڈ کی خصوصی انسپکشن کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات وقارالزماں کیانی،ایکسئین بی اینڈ آر ملک خالد دہوار ،ایکسئین بی اینڈ آر محمد بشیر ناصر،ایس ڈی او بی اینڈ آر خالد مشرف ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی گلاب سومرو،وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی حیات رند ،ٹھیکیدارمحمد انور بھٹو،میر محمد جان رند و دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تعطل کا شکار ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ فنانس کو فنڈز ریلیز کرنے کی ثمری ارسال کی گئی تھی جس پر فنڈزجلد ہی ریلیزہوں گے اور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا اس ضمن میں تمام تعمیراتی فرمز کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کریں جبکہ اس ضمن میں معیار و مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے بعد یقیناًشہر کی خوبصورتی میں بھی خاطر خواہ اضافہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی پہنچانا ہمارئے فرائض میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام محکموں کے آفیسران کو سروسز کی ترسیل کو یقینی بنانے کی بھی سختی سے تاکید کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کے مسائل میں کمی لانا ہے نہ کہ مسائل میں اضافہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گھریلو کنکشن بلاجواز منقطع کرنے سے باز رہے اس ضمن میں عوامی شکایات کی کافی بھر مار ہے آئندہ اگر بلاجواز و غیر قانونی طور پر گھریلو کنکشن منقطع کیئے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی مین پائپ لائنیں جہاں جہاں سے لیکجز ہیں انہیں جلد درست کرلیں تاکہ سڑکوں کی تعمیر کے کام کو بھی مکمل کیا جاسکے۔