انویسٹی گیشن پولیس کینٹ ڈویژن کی کاروائی، قتل ،ڈکیت گینگ کے 7ملزمان گرفتار ،قبضہ سے8لاکھ روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد 

 
0
336

لاہور ،جنوری  30 (ٹی این ایس):انویسٹی گیشن پولیس کینٹ ڈویژن نے قتل اورڈکیت گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے8لاکھ روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود چوہدری نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کی واضع ہدایت کے تحت انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ فیکٹری ایریاء ہومی سائیڈ کے انچارج SI عارف حسین نے بابر علی کے قاتل وقاص عرف وکی کو گرفتار کر لیا۔ملزم وقاص عرف وکی کی ماں نازیہ بی بی نے مقتول بابر علی سے دوسری شادی کی۔جس کی رنجش کی بناء پر چھری سے وار کر کے اپنے سوتیلے باپ بابرعلی کو قتل کر دیا۔

 

تھانہ فیکٹری ایریاء نے ہومی سائیڈ کے انچارج صابر علی نے نبیلہ تبسم کے قاتل نعمان شاکر، عادل شاکر اور غفوراں بی بی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نعمان شاکر ،عادل شاکر اور غفوراں بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے میں نبیلہ تبسم کو فائر مار کر ہلاک کر دیا۔ جو کہ ملزمان نعمان شاکر ،عادل شاکر کی بھابھی اور غفوراں بی بی کی بہو تھی۔اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریاء کے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر صدیق نے عظمت عرف اجو ڈکیت گینگ کے 3ملزمان عظمت علی عرف اجو،خرم شہزاد اورکاشف ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی ،راڈو گھڑی ،1عدد پسٹل،6عدد موبائل فونز،2عدد موٹرسائیکلیں کل مالیتی7لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے40سے زائد واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان بسواری موٹرسائیکل دن رات گلیوں مارکیٹوں ،بازرواں اورشارع عام پر گھومتے پھرتے اورعوام الناس سے اسلحہ کے زور پر نقدی ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے قتل،عظمت عرف اجو ڈکیت گینگ کے ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے CC-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔