سبی: کالجز کے طلباء و اساتذہ کا ’’ایک دن آرمی کے ساتھ ‘‘

 
0
302

سبی ،جنوری 29(ٹی این ایس): پاک آرمی34رجمنٹ سبی کی جانب سے کالجز کے طلباء و اساتذہ کے ساتھ ایک دن آرمی کے ساتھ عنوان کے ساتھ منایا گیا،پروگرام میں ڈگری کالج اور ایلیمنٹری کالج کے 130طلباء اوراساتذہ کرام نے شرکت کی ،طلباء کو اسلحہ نمائش،جدیدکمیونیکشن سسٹم،آرمی پبلک اسکول و کالج ،سی ایم ایچ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور فائرنگ رینج میں عملی مظاہرہ بھی کرایا گیا۔

تقریب میں پاک آرمی34رجمنٹ کے کرنل محمد آصف رانا،سی ایم ایچ کے کرنل محمد عمر،میجر واصف ،کپتان اسفر،کیپٹن راشد، نے طلباء کو بریفنگ دی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرمحمد ذاکر ناصرتھے،تفصیلات کے مطابق پاک آرمی 34رجمنٹ سبی کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی اور ایلیمنٹری کالج کے130طلباء جبکہ اساتذہ کرام نے ایک دن آرمی کے ساتھ منایا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلمیٰ عطاء خجک،ڈگری کالج کے وائس پرنسپل پروفیسرمحسن انور،پروفیسر عزیز جتوئی،پروفیسرمعظم لونی سمیت دیگر نے شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر تھے ،ایک دن آرمی کے ساتھ کے موقع پر طلباء کا پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل دستے نے آفیشل اعزازکے ساتھ استقبال کیا ،جس کے بعد طلباء و اساتذہ کرام کو پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے اسلحہ کی نمائش کا معائنہ کرایا گیا جہاں پر پاک آرمی کے زیراستعمال جدید اسلحہ ،کمیونیکشن سسٹم کا معائنہ کیا جہاں پر پاک آرمی34رجمنٹ کے کرنل محمد آصف رانا ،میجر واصف اور کپتان اسفعرنے دورہ کرنے والے طلباء و اساتذہ کرام کو بریفنگ دی ،علاوہ ازیں طلباء کو آرمی پبلک اسکول وکالج سمیت کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں پر سی ایم ایچ سبی کے کرنل ڈاکٹر عمر نے سی ایم ایچ کی کارکردگی کے بارئے میں آگاہ کیا ،بعدازاں طلباء کو فائرنگ رینج میں فائرنگ اور دفاع کے حوالے سے عملی طور پر مظاہرہ بھی پاک آرمی کے جوانوں نے کرکے دکھایا۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر ،34رجمنٹ کے کرنل محمد آصف رانانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کی جانب سے طلباء و اساتذہ کرام کے ساتھ ایک دن منانے کا بنیادی مقصد طلباء مین پاک آرمی کی کاردگی و دفاعی نظام کے بارئے میں آگاہی و محبت کو پھیلانا ہے کیونکہ ہمارا آنے والا کل آج سے وابستہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسلوں کی بہتر اندازمیں تعمیر و تربیت کرسکیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر نے کہا کہ طلباء سے ہی ہمارا مستقبل وابستہ ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی نسلوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے انہوں نے کہا کہ طلباء میں پاک فوج کی محبت کواجاگر کرنا بہت ہی اچھا عمل ہے جس سے طلباء میں احساس پیدا ہوگا کہ پاک آرمی کے جوان کتنی محنت و دشواریوں اور موسمی اچرات کی پرواہ کیئے بغیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر نے طلباء کے لیے ملک گیر مطالعاتی دورے کی بھی یقین دہانی کرائی۔