آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح،نواز شریف کے وکیل نے چیف جسٹس سے تیاری کے لئے تین دن کی مہلت مانگ لی

 
0
323

اسلام آباد جنوری 31(ٹی این ایس)آ رٹیکل 62ون ایف کی تشریح،نواز شریف کے وکیل نے چیف جسٹس سے تیاری کے لئے تین دن کی مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح کے لئے 13درخواستوں کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کی ۔جسٹس عظمت سعید شیخ،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الحسن اور جستس سجاد علی شاہ اس بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نواز شریف کی طرف سے کون پیش ہوا ہے جس پر ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ کھڑے ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی طرف سے وہ پیش ہوئے ہیں۔ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس سے تیاری کے لئے تین دن کی مہلت مانگ لی۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آئیندہ ہفتے کیس کی تیاری کر کے آئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ اگر نواز شریف پیش نہ ہوئے تو یک طرفہ فیصلہ  دے دیں گے۔