پاکستان کو کابل حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کیے جانے کی ناقابل تردید ثبوت فراہم کردئیے ہیں افغان حکام کا دعویٰ

 
0
578

کابل فروری 2( ٹی این ایس) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو کابل حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کیے جانے کی ناقابل تردید ثبوت فراہم کردیے ہیں۔افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ محمد معصوم ستانکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ کابل حملے کی منصوبہ بندی سرحد پار کی گئی تھی۔اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ایک روز بعد انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان سے گزارش کی تھی کہ ملزمان کو ہمارے حوالے کیا جائے اور ہم نے حملے کی منصوبہ بندی سرحد پار کیے جانے کے حوالے سے مسترد نہ کیے جانے والے ثبوت بھی پاکستان کو فراہم کیے ہیں۔

افغان کے وزیر داخلہ وائز برمک کے مطابق افغان نے بدھ کے روز ہونے والے ایک گھنٹے طویل اجلاس میں پاکستان کو سوالات کی فہرست تھما دی ہے جس میں پاکستان سے پوچھا گیا کہ وہ طالبان کے رہنماؤں اور ان کی سرزمین میں چلنے والے ٹریننگ سینٹرز کے خلاف کیا اقدامات کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے افغان حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے دی گئی معلومات پر اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم کابل میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ستانکزئی کی جانب سے دی گئی معلومات پر کہا ہے کہ ان معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔افغان میڈیا کے مطابق پاکستان نے این ڈی ایس سربراہ محمد معصوم ستانکزئی کے اسلام آباد دورے کے دوران ان کی دی گئی معلومات پر جواب دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔