گوجرانوالہ ٗ 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

 
0
281

گوجرانوالہ فروری 3(ٹی این ایس)صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ایک 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق چنڈالہ کا رہائشی 8 سالہ بچہ دوپہر بارہ بجے گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا مگر واپس نہ آیا جس کے بعد گھر والوں نے تلاش شروع کی تو کئی گھنٹے بعد بچے کی لاش بھوسے کے گودام سے مل گئی۔بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کرایا گیاجس میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ٗپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو گردن کی ہڈی توڑ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے تھانا واہنڈو میں مقدمہ درج کرکے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔