خیر پور گمبو میں علاقے کے معروف وڈیرے خدا بخش ہسبانی کو قتل کر دیا گیا

 
0
270

پنگریو فروری 3(ٹی این ایس) پنگریو کے قریب خیر پور گمبو میں علاقے کے معروف وڈیرے خدا بخش ہسبانی کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کو ان کے اوطاق پر مسلح افراد نے گولی ماری ہے پولیس نے قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے گرفتار کئے گئے افراد مقتول کے ہاری بتائے جاتے ہیں تاہم تا حال واقعہ کا کیس داخل نہیں ہوسکا قتل کی اطلاع ملنے پر خیر پور گمبو میں کاروبار بند ہو گیا جبکہ واقع کے بعد شدید کشیدگی کے باعث جائے وقوعہ پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پنگریو کے قریب خیر پور گمبو میں رات گئے علاقے کے معروف وڈیرے اور سیاسی شخصیت رئیس خدا بخش ہسبانی کو ان کے اوطاق پر گولی ماری دی گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے گولی لگنے کے بعد خدا بخش ہسبانی کے بیٹے اور دیگر ورثاء موقع پر پہنچے جو کہ زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ڈگری لے گئے تاہم مضروب خدا بخش ہسبانی جانبر نہ ہوسکے اور ڈگری پہنچے کے بعد دم توڑ گئے جہاں سے ان کی لاش صحت مرکز لائی گئی جہاں پر پنگریو پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی صحت مرکز پنگریو کے ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو کمر کے قریب ایک گولی لگی ہے جو کہ آر پار ہوگئی بعد ازاں ورثاء لاش اپنے گھر لے گئے لاش گھر پہنچنے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اس موقع پر پنگریو سمیت ضلع بدین کے دیگر پولیس تھانوں سے بھاری پولیس نفری طلب کر لی گئی جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس نفری کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیاخدا بخش ہسبانی کی وفات کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورخیر پور گمبو قصبے کی تمام دکانیں، ہوٹل اور دیگر کاروبار بند ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ رئیس خدا بخش ہسبانی کے قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین ہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے تاہم پولیس گرفتاریوں سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق مقتول خدا بخش ہسبانی کے ورثاء نے ابتدائی طور پر چانڈیو برادری سے تعلق رکھنے والے اپنے ہاریوں پر خدا بخش ہسبانی کو قتل کر
نے کا شک ظاہر کیا ہے جس کے بعد پولیس نے یہ گرفتاریوں کی ہیں ایس ایچ او پنگریو تھانہ انسپکٹر قربان ملاح کے مطابق مقتول کے ورثاء کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد ہی اس معاملے کے بارے میں تفصیلات بتائی جاسکیں گی ادھر مقتول خدا بخش ہسبانی کی نماز جنازہ خیر پور گمبو کے نواح میں واقع مقتول کے گاؤں میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقتول خدا بخش ہسبانی نہ صرف پنگریو اور ملحقہ علاقوں بلکہ ضلع بدین اور میر پور خاص میں بھی اپنی سخت گیر شخصیت کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے اور وہ جاگیر دار ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی رہنماؤں کے بھی بہت قریب تھے ۔