عاجزی پسند ہوں اور ایسے لوگوں سے بہت قربت رکھتا ہوں ‘ افتخار ٹھاکر

 
0
411

لاہور،فروری 04(ٹی این ایس):کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ عاجزی پسند ہوں اور ایسے لوگوں سے بہت قربت رکھتا ہوں ، آپ زندگی میں جس طرح کے لوگوں کی محفل کا حصہ ہوں گے اس کا رنگ آپ کی شخصیت پر بھی نمایاں ہوگا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا رہنے کے لئے عارضی جگہ بلکہ امتحان گاہ ہے اس لئے ہمیں ہمیشہ رہنے والی زندگی کی تیاری کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور اس میں توازن رکھنا ہی کامیابی ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو عاجزی بڑی پسند ہے اس لئے یہ صفت اپنانے کی بھرپور جستجو کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کی ہے کیونکہ میرا مشاہدہ ہے کہ آپ زندگی میں جس طرح کے لوگوں کی محفل کا حصہ بنیں گے اس کارنگ بھی آپ کی شخصیت پر نمایاں ہوگا اور لوگ آپ کوپہچاننے میں ذرا برابربھی غلطی نہیں کرتے۔