کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ریلوے بھی پیچھے نہ رہا

 
0
331

کراچی ، جنوری 05 (ٹی این ایس): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی میں ریلی منعقد کی گئی۔ریلوے ملازمین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلوے ملازمین کی ریلی سٹی اسٹیشن سے شروع ہوئی اور پریس کلب پرجاکر ختم ہوئی۔ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی کا کہناتھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی میں ریلوے ملازمین،اسکاوٹس اورریلوے اسکول کے بچوں نے شرکت کی ۔