پاکستان ریلوے کی طرف سے مال برداری کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک ہزار چار سو سے زائد جدید بوگیاں شامل کرنے کا اقدام

 
0
311

لاہور ، فروری 07 (ٹی این ایس): پاکستان ریلوے نے اپنی مال بردار ریل گاڑیوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک ہزار چار سو سے زائد جدید بوگیاں شامل کی ہیں۔ وزار ت ریلوے کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پاکستان ریلوے نے مال بردار گاڑیوں اور قادر آباد بجلی گھر کو کوئلے کی ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے انتہائی طاقتور انجن خرید رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہتری کے مجوزہ اقدامات کے تحت اگلے ایک سے دو سال میں 9 ارب 51 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے بوگیوں کے پرانے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لئے 820 جدید مال بردار بوگیاں خریدی جارہی ہیں۔