آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈئر نے بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے لئے کردار ادا کیا: محمود خان اچکزئی کا دوعویٰ

 
0
498

کوئٹہ، فروری 07 (ٹی این ایس): پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈئر نے بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے لئے کردار ادا کیا ، انہوں نے سول انٹیلی جنس اور ایم آئی کے افسروں پر مبنی کمیٹی بناکر معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
پختونخوا ملی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہواور پارلیمان طاقت کا سرچشمہ ہو، اسی طرح یہی بات چیف آف آرمی سٹاف نے دو مرتبہ کہی ہے کہ ہم جمہوریت اور آئین کے طرفدار ہیں اور ہم یہاں کسی بھی قسم کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی سٹا ف اور محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈئر خالد نے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان جو کہ آئی ایس آئی کے چیف بھی ہیں ، سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی ایس آئی ان کے انڈر ہے اور آرمی چیف اس کے سربراہ ہیں، دونوں رہنماءسول انٹیلی جنس اور ایم آئی کی مشترکہ کمیٹی بنائیں اوراس آدمی کے بارے میں تحقیقات کرائیں ، جس نے نہ صرف بلوچستان بلکہ سارے پاکستان میں بدنامی پھیلائی ہے اور اس ایک آدمی نے ایسے شخص کے پیچھے چالیس ایم پی اے لگا دئیے ، جس نے صرف 39ووٹ لئے تھے۔