آرمی چیف نے 7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 
0
327

لاہور فروری9 (ٹی این ایس)آرمی چیف نے 7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی.تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7دہشت گروں کی سزائے موت کی سزا کی توثیق کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث سزا ئے موت سنائی گئی۔ان تمام دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔اور دہشت گرد 85افراد کے قتل جب کہ 109افراد کے زخمی ہونے کا باعث بنے۔ان دہشت گردوں نے اہم سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں فرحا،خالے گل،اکبر علی،محمد یوسف،اطلس خان اور نذر مون شامل ہیں۔یاد رہے کہ فوجی عدالتیں 7جنوری 2015کو قائم کی گئی تھیں جس میں مجموعی طور پر 56دہشگردوں کو پھانسی دی گئی۔اور آج آرمی چیف نے مزید سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔