فاروق ستار نے صورتحال کا ذمہ دار مشرف کو قراردیدیا

 
0
333

کراچی،فروری 12 (ٹی این ایس):قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر فاروق ستار نے پارٹی کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قراردیدیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنس ٹو کا فارمولہ سابق صدر پرویز مشرف کا ہے،فروغ نسیم نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم میں مائنس ٹو فارمولے پر عمل ہوا،23اگست کو ہونے والے مائنس ون کو کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ مائنس ٹو فارمولے کے حوالے سے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں، جنرل ورکر اجلاس میں تحلیل کی گئی نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں۔فاروق ستار نے کہا کہ 25 صوبائی ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں جبکہ 12 ارکان بہادرآباد والوں کے ساتھ ہیں، مجھے لوگوں کوفون کالزآرہی ہیں کہ بتائیں کون سا عہدہ چاہیے۔