اللہ نے سازشوں کو ہی نوازشریف کی طاقت بنا دیا، مریم نواز۔ ریحام نے بھی پی ٹی آئی کے زخم پرٹویٹ بھر نمک چھڑکا

 
0
369

لاہور، فروری 13 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے این اے 154 میں کامیابی پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا پیغام عوام میں گونج رہا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور ہم اللہ کے حضور سربسجود ہیں، اللہ اس طرح سے فریب اور دھوکے کو شکست دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا! اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللّہ کے چلتے ہیں اور دنیا اسی نظام پر قائم ہے۔

نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا! اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللّہ کے چلتے ہیں ! اسی نظام پر دنیا قائم ہے

مریم نواز نے کہا کہ عوام نے واضح کر دیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگا اور نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی حُرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حُرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔

عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ این اے 154 میں کامیابی پر لودھراں کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا، یہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں اور جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں۔

پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا۔ وہ مہروں کو نھیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں۔ جو جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے لودھراں ضمنی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انتخابی نتائج واضح اشارہ ہیں کہ اسٹیٹس کو کی سستی کاپی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں فی الحال کوئی اپوزیشن نہیں ہے جو خواب دیکھنے والوں کے لیے المیہ ہے۔

خیال رہے کہ این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے 113542 وٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین 85933 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔