نواکوٹ 35سالہ خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

 
0
471

لاہور، فروری 15 (ٹی این ایس): نواکوٹ کے علاقے میں 35سالہ خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ 35سالہ بشریٰ بی بی نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہر کھالیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردے خانے منتقل کردی ۔ پولیس نے خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کاآغاز کردیا ۔