شریف خاندان عدلیہ پر دباؤ ڈال کر لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں ٗچودھری یاسر عرفات

 
0
260

کامونکے فروری 17(ٹی این ایس)شریف خاندان عدلیہ پر دباؤ ڈال کر لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں پوری قوم عدلیہ کے موجودہ کردار سے معطمئن ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں ناجائز ذرائع سے دولت حاصل کر کے جائیدادیں بنانے والے غیر ملکی افراد کے خلاف قانون کا پاس ہونا خوش آئند ہے اس سے ان تمام نام نہاد سیاستدانوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو اقتدار میں رہ کر اپنے ملک کے وسائل لوٹ کر دولت بیرون ملک بھجوا رہے ہیں پاکستان کی عوام نے اس قانون کا خیر مقدم اس لحاظ سے کیا ہے کہ ان کے ٹیکسوں پر بیرون ملک عیش کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا عمران خان کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ملک کے عوام اب ان لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے جن لوگوں نے بدعنوانی کے ریکارڈ قائم کر کے جمہوری عمل کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔