الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی ٗچودھری اختر علی

 
0
256

کامونکے فروری 17(ٹی این ایس)الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 100کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) ہی اپنے اعتماد کا اظہار کرینگے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تعلیم و صحت اور عام آدمی کی بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل،کونسلر چودھری اشفاق احمد سرویا،کونسلر سیٹھ محمد الیاس،سماجی سیاسی رہنما رانا نعیم اقبال اور چودھری کاشف ریاض ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے مکمل کئے جانیوالے پراجیکٹ آئندہ انتخابات میں سرچڑھ کر بولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں کا مقصد ملک میں تبدیلی نہیں بلکہ کچھ اور ہی ہے عمران خان نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔