سعودی عرب کو ماڈریٹ اور روشن خیال ریاست بنانے کی کوشش امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، حافظ عاکف سعید

 
0
291

کراچی فروری 17(ٹی این ایس)سعودی عرب کو ماڈریٹ اور روشن خیال ریاست بنانے کی کوشش امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے اِس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہاں سینما کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور عورت کے لیے عبایہ اوڑھنا غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانے میں کوئی حرج نہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پیرس میں عالمی قوتوں کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو فنانشل ٹیررازم کا مرتکب قرار دیے جانے پر غور ہو گا۔
امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ در حقیقت امریکہ افغانستان میں پاکستان کی مدد چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے یہ غلطی مشرف نے کی تھی جس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں ایسی غلطی خدانخواستہ اگر پھر دہرائی گی تو اس بار پاکستان کا اپنے وجود کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ صاف اعلان کرے کہ وہ ہر قسم کی پابندیاں جھیل لیں گے۔ گھاس کھا لیں گے لیکن امریکہ کی افغانستان میں کوئی مدد نہیں کریں گے اور نہ ہی ایٹمی صلاحیت میں کوئی کمی کریں گے۔