لاھور ھائیکورٹ بار راولپنڈی کے سالانہ انتخابات، امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ آج 21 فروری کو ھوگی۔امیدوارون کی حتمی فہرست بھی جاری۔

 
0
1731

راولپنڈی فروری 20 (ٹی این ایس): لاھورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن بورڈ نے بار کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 کے لئے امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ آج مورخہ 21 فروری بروز جمعرات ھوگی جبکہامیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت فنانس سیکریٹری ،ایڈیشنل سیکریٹری،ایڈیٹر اورمجلس عاملہ کی نشستوں پر 2خواتین سمیت 5امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے جبکہ بارکی صدارت کے لئی3امیدواروں کے درمیان اور سیکریٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ہائی کورٹ بار کے سابق صدر و چیئر مین الیکشن بورڈ ظفر محمود مغل کی سربراہی میں20رکنی الیکشن بورڈکی جانب سے جاری امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدر کی نشست پرسعید یوسف خان ، غلام مصطفی کندوال اور طلعت محمود زیدی کے درمیان مقابلہ ہو گا ،سینئر نائب صدر کی نشست پر سید حسنین کاظمی اورسید اجمل محمود شاہ ،نائب صدر کی نشست پر راجہ منیراحمد اور ملک ریاض حسین موگلہ ،جنرل سیکریٹری کی نشست پر محمد فیصل ملک اورنسیم عباسی جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر فرزانہ عزیز، علی اکبر چغتائی اور زاہد اقبال تنولی کے درمیان مقابلہ ہو گا اسی طرح لائبریری سیکریٹری کی نشست پر محمد بلال خان ، محمد عمران مرزا ، ملک عبدالقیوم خان ،صائمہ شجیعی اور ظہور احمد چوہدری مد مقابل ہوں گے الیکشن بورڈ کے مطابق مد مقابل امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوارنائلہ صدف ،ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر فائزہ سلیم اورایڈیٹر کی نشست پر خضر محمود کو جبکہ مجلس عاملہ کی 5میں سے 3نشستوں پرعظمت علی خٹک (اٹک)کے علاوہ راجہ ہارون اصغر عباسی ،اور مشتاق احمد مہمند بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں بار کے سالانہ انتخابات 23فروری (بروز ہفتہ)کو ہائی کورٹ راولپنڈی میں منعقد ہو نگے