طاہر القادری اور انکے 207کارکنان کیخلاف مقدمات کی آئندہ سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی

 
0
371

سرگودھا فروری 20(ٹی این ایس)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھانے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے 207کارکنان کے خلاف سرگودھا کے تھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں جلاؤ، گھیراؤ ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی اور باقی 70 سے زاہدگواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا ہے۔جبکہ انسداد دہشت گردی کے جج طارق محمود زغام نے تھانہ بھیرہ کے مقدمہ 244/14 میں ڈاکٹر اور پولیس اہکاروں کے شہادت قلمبند کئیں اور دیگر چسم دید گواہان کو آئندہ تاریخ کے لئے طلب کر لیا۔اس مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ زرائع کے مطابق سربراہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے 207 کارکنان کے خلاف چالان پیش کیا جا چکا ہے ان مقدمات میں کارکنان گرفتار ہو کتضمانت پر ہیں فاضل عدالت نے ان تینوں مقدمات کی سماعت میں اب تک 56 شہادتیں قلمبند کیں ہیں اورمقدمات میں مزید 70شہادتیوں کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔