الیکشن ایکٹ 2017 میں سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ٗ اٹارنی جنرل ٗ متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹس ٗ جواب طلب 

 
0
268

اسلام آباد فروری 23(ٹی این ایس)واسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو سینیٹ الیکشن نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف شیخ رشید کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔
شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر شرجیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نئے فارم میں 19 شق ختم کرتے ہوئے شہریت سمیت امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے۔ الیکشن ایکٹ2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔بیرسٹر شرجیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو امیدوارں سے تمام معلومات طلب کرنے کی ہدایت کی جائے اور معلومات کے فارم سے نکالی جانے والی شقیق بحال کی جائیں۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔