عمران خان کی طرف سے آج پنجاب کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کی کال

 
0
327

لاہور، فروری 26 (ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زیر صدارت ویڈیو لنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پنجاب کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ آج دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا۔ فیصل سبحان کی عدم بازیابی پر احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں شعیب صیدقی کا کہنا تھا کہ آج بروز پیر کے روز سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھولے گئے تو توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے میٹرو ٹرین میں 900 ارب روپے کا حساب مانگا جائے گا۔