چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ مکمل طور پر مسترد کردیا

 
0
317

اسلام آباد مارچ 1(ٹی این ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ مکمل طور پر مسترد کردیا،عمران خان نے کہا کہ حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے ایک بیان میں عمران خان نے وزیر اعظم کی جانب سے اضافے کی سمری منظور کئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی، الٹا حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے شریف اور اس قماش کے دوسرے لوگوں کو قومی وسائل لوٹنے کی کھلی چھوٹ ہے ۔