ملک کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

 
0
410

اسلام آباد، مارچ 01 (ٹی این ایس): موسم  نےنئی کروٹ لیےلی، ملک کے متعدد   علاقوں میںشدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ہوا کی خنکی کم ہوئی ہی تھی کہ موسم نئی کروٹ لینے کو تیار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج  سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے اسلام آباد،راولپنڈی،لاہوراورگوجرانوالہ ،فیصل آباد،سرگودھا،فاٹااورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیاگیا تھا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آج کوہاٹ،بنوں اوربالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پربارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔