وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا 

 
0
460

کہوٹہ مارچ 3(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا ٗمنصوبے کے تحت راولپنڈی۔کہوٹہ سڑک کی بہتری اور مرمت بھی کی جائے گی ٗمنصوبے کے 28کلومیٹر طویل سیکشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٗپہلے مرحلے میں کاک پل سے تریکھیاں تک 16.5کلومیٹر طویل سیکشن شامل ہے ٗدوسرے مرحلے میں تریکھیاں سے کہوٹہ تک 12کلومیٹر طویل سیکشن مکمل کیا جائیگا ٗمنصوبے کے تحت سہالہ ریلوے کراسنگ پر چار رویہ پل بھی تعمیر کیا جائیگا ٗمنصوبے میں سہالہ بائی پاس، کہوٹہ بائی پاس اور تین پل شامل ہیں ٗمنصوبے میں ایک انڈر پاس اور 50چھوٹی پلیوں کی تعمیر بھی شامل ہے ٗمنصوبے کی تعمیر پر کل12ارب روپے خرچ ہونگے جس میں زمین کی قیمت بھی شامل ہے ٗراولپنڈی۔کہوٹہ روڈ سٹرٹیجک لحاظ سے اہم ترین ہے ٗراولپنڈی۔کہوٹہ روڈ راولاکوٹ اور کوٹلی سے اسلام آباد تک چھوٹا ترین روٹ ہے ٗسڑک کے دو رویہ ہونے اور کشادگی سے عوام کو سہولت اورسفر آسان ہوگا۔